ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’شہریوں کے جمہوری حقوق چھین لئے گئے،ملک مودی کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں‘:ممتابنرجی

’شہریوں کے جمہوری حقوق چھین لئے گئے،ملک مودی کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں‘:ممتابنرجی

Thu, 24 Nov 2016 12:55:15    S.O. News Service

سوئس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈروں پرکارروائی کیوں نہیں،عوام کوکالابازاری کہنے پرمعافی مانگیں پی ایم،نوٹ بندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی 
اپوزیشن کامتحدہ مارچ،ممتابنرجی کو جدیو، ایس پی، آپ، این سی پی کی حمایت،شردیادونے قانونی حیثیت پراٹھائے سوالنئی دہلی23نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج یہاں نوٹ بندی کے خلاف جلسہ عام کیااوروزیراعظم نریندر مودی پر حملہ تیز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک ان کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں ہے۔جے ڈی یو، ایس پی، این سی پی اور آپ جیسی پارٹیاں ممتابنرجی کی حمایت کر رہی تھیں۔ممتا بنرجی نے جنتر منتر پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اونچے قیمت کے نوٹوں کوکالعدم کئے جانے کے فیصلے سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے اورکسان،نوجوان،خواتین، مزدور اور تاجروں سمیت معاشرے کے تقریباََ ہر طبقے کے جمہوری حق چھین لئے گئے۔ساتھ ہی اس فیصلے سے ملک کی اقتصادی ترقی ٹھہر گئی۔ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی حکومت پرعام آدمی کو’’لوٹنے‘‘کاالزام لگایا اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ سوئس بینک میں اکاؤنٹ رکھنے والوں کے خلاف کیوں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ’’سیاہ قانون ‘‘کے نفاذ کے لئے لوگ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکمران پارٹی کواچھا سبق سکھائیں گے۔ممتا نے کہا، '' میں چیلنج کر سکتی ہوں کہ کوئی بھی بی جے پی کو ووٹ نہیں آئے گا۔اگر میں آپ کی جگہ پر(وزیر اعظم)ہوتی تو میں نے لوگوں سے معافی مانگتی۔آپ کواتناغرورکیاہے؟۔ آپ نے ملک میں ہرکسی کوکالابازاری بتادیا ہے اور آپ خود ایک سنت میں بدل گئے ہیں۔جے ڈی یو لیڈرشرد یادونے اپنے خطاب میں نوٹ بندی قواعد کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑے کئے اور وزیر اعظم کو چیلنج کیا کہ وہ پارلیمنٹ کو بتائیں کہ اس فیصلے سے کس طرح ملک کوفائدہ ہو گا۔

جے ڈی یو لیڈر شرد یادونے کہاکہ آپ نے کس قانون کے تحت یہ قدم اٹھایا؟۔ آپ ایک شخص کو اپنی محنت سے حاصل کی گئی کمائی نکالنے سے روک رہے ہیں جو اس کا بنیادی حق ہے۔نوٹ بندی سے چھوٹے کاروباریوں کا کاروبارچوپٹ ہوگیاہے۔آپ پارلیمنٹ میں آئیے اور واضح کریں کہ کیسے اس کالے دھن پر قابو لگے گا۔احتجاج کے دوران یادو کی موجودگی اہم ہے کیونکہ ان کی پارٹی نے نوٹ بندی کی حمایت کی ہے۔احتجاج کو سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو، آپ کے راگھوچڈھا اور این سی پی کے مجیدمینن نے خطاب کیا۔ممتابنرجی نے اس گروپ کوبھی نشانہ پرلیاجو مودی کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان لوگوں کو ان کی جلسے سے رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے بھیجاگیاتھا۔انہوں نے حیرت کااظہار کیا کہ پولیس کے ساتھ انتظامیہ کیا کر رہا ہے۔ضمنی انتخابات کے کل آئے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی فتح کے فرق میں خاصی کمی آئی ہے اور مودی جی نے ملک کا بارہ بجا دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ لوگوں کا مسئلہ دور نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہاکہ وہ نوٹ بندی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے 28نومبر کے ملک گیر احتجاج کی حمایت کریں گی۔نوٹ بندی کے خلاف ممتابنرجی نے گزشتہ ہفتے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے ساتھ ایک ریلی سے خطاب کیاتھا۔ممتابنرجی نے کہاکہ حکومت کی پوری خوداعتمادی ختم ہو گئی ہے اورنوٹ بندی کی وجہ جی ڈی پی میں بھی خاصی کمی آ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کو جانا ہوگامجھے افسوس کے ساتھ کہناپڑ رہا ہے کہ مودی جی کے تحت ملک محفوظ نہیں ہے۔آپ من مانے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ممتابنرجی نے خصوصی تفصیلات دیے بغیر الزام لگایا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے ملک میں آزادی کے پہلے جاگیردارانہ دور واپس آ گیا ہے اور لوگ نقدرقم حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کی نظر اب سونا، زمین اور دیگر جائیداد کی طرف جا سکتی ہے۔ممتابنرجی نے کہاکہ تقریباََ تمام دکانیں بندہیں۔یہاں تک کہ مال بھی بند ہو گئے ہیں۔ہماری معیشت کوبہتر بنانے آیا تھااورہم عالمی کسادبازاری کو جھیل گئے۔ نوٹ بندی کی وجہ سے ہماری جی ڈی پی میں کمی آئے گی۔معیشت پر برا اثر پڑاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ عام شہریوں کیلئے جدوجہدکرتی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ مجھے کسی حکومت سے خوف نہیں ہے۔آپ مجھے جیل میں ڈال دیجئے ،میں اس وقت بھی خوفزدہ نہیں ہوں گی۔میری لڑائی جاری رہے گی۔


Share: